پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات

13  

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے معجزات دراصل دلائل نبوت ہوتے ہیں یعنی ان کو دیکھ کر کچھ لوگ نبوت سے آشنائی حاصل کرتے ہیں ۔جن سے ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کردولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والے معجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والےمعجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیغمبر اسلام ﷺاور معجزات ‘‘ حکیم محمود احمد ظفرصاحب کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے معجزات نبوی چندبڑے معجزات اسراء اور معراج نبو ت اور وحی آپ کے ہاتھ کی برکات کھانے میں برکت پانی کےبارےمیں آپﷺ کے معجزات حضورکےلعاب دہن کی برکات حضوراکرمﷺ کی دعاؤں کے اثرات مختلف اشیاء میں اثرات جانوروں پر اثرات پیشگوئیاں یا اخبار غیب علامات قیامت کی پیشگوئیاں جیسے جلی عنوانات قائم کر کے ان کے تحت سرکاردوعالم ﷺ کے معجزات کی ایک اچھی خاصی تعداد جمع کردی ہے۔جو نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ایک تتمہ ہے ۔ م۔ا باہتمام نشریات لاہور

إسم القسم: .
إسم الكاتب: .
دار النشر: .
سنة النشر: .