نیکی کے سفیر دلچسپ اورعبرت آموز تاریخ کے واقعات
0
نیکی کے سفیر دلچسپ اورعبرت آموز تاریخ کے واقعات
زندہ قومیں اپنی تاریخ کو فراموش نہیں کرتیں۔ وہ اپنے ماضی سے ہمیشہ سبق سیکھتی ہیں۔ خود قرآن مجید کا پیغام بھی یہی ہے کہ تاریخ کو محض تفریح کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے بلکہ اس سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔
زیر نظر کتاب في بطن الحوت نیکی کے سفیر میں تاریخ کے چند سبق آموز واقعات کو ضبطِ تحریر میں لایا گیا ہے اور بڑے درد مندانہ لہجے میں ان واقعات سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ قارئین سے درخواست ہے کہ ان واقعات کو تفریح طبع کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ ان کے ذریعے سے اصلاحِ نفس کی کوشش کریں۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اسے مکتبہ دار السلام کی طرف سے جناب تنویراحمد نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔