رحمانی اولیاء وشیطانی اولیاء
3
موجودہ زمانے میں بہت سارے جاہل بے عمل اور تارکِ سنُّت لوگوں کو سماج ومعاشرے میں اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا گیا ہے جو سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن حقیقت میں اولیاء اللہ کون ہیں شریعت اسلامیہ میں انکی کیا صفات وارد ہوئی ہیں اور اولیاء الشیطان کون ہیںَ شریعت اسلامیہ کی رو سے انکی معرفت کیسے ممکن ہے ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ۔رحمہ اللہ۔ کی زیر تبصرہ کتاب‘‘رحمانی اولیاء و شیطانی اولیاء’’ کا ضرور مطالعہ کریں۔ اس کتاب کا مطالعہ نام نہاد شیطانی اولیاء کی قلعی کھولنے کیلئےکا فی ہے۔
کتاب کا سليس اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے ۔