اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں
4
زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد حنیف شاہد کی کتاب Why Islam is our choice کا اردو ترجمہ ہے جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی تجربات سابقہ عقائد اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قومیتوں کے رؤساء دانشور معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں ضرور مطالعہ کریں