مضامینِ قرآن کریم

14  

قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رُشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسا کہ ارشاد گرامی ہے و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء اور قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتابیں تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمانؒ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علیؒ کی’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘ از زاہد ملک بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے فاضل مؤلف نے رب ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان شاء للہ فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا ہے اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے آمین م۔ا ۔

إسم القسم: .
إسم الكاتب: .
دار النشر: .
سنة النشر: .