رياض الاخلاق

4  

کتاب”ریاض الاخلاق” کے مصنف اخبار”اہلحدیث” کے مشہورمقالہ نگارمولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی ہیں کتاب واقعی اسم بامسّمى ہے علم اخلاق پربے شمارکتابیں نئے اورپرانے زمانہ میں لکھی جاچکی ہیں جن میں سے بعض نے اچھی شہرت پائی ہے مگراس کتاب میں جوخوبی ہم دیکھتے ہیں وہ دوسری کتابوں میں بہت کم نظرآتی ہے مصنف نے اخلاق کا کوئی پہلونہیں چھوڑا اخلاق فاضلہ کی جوتشریح کی گئی ہے وہ قابل تحسین ہے’پھراخلاقی مضامین کے علاوہ اسلامى آداب اورتہذیب کوایسے شگفتہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے کہ کتاب کو خود بخود پڑھنے کوجی چاہتا ہے کئ سوعنوانوں پرمشتمل ہے جسمیں احادیث نبویہ اورآیات قرآنیہ کا دریا موجیں مارتا ہوا نظرآتا ہے حقیقت میں یہ کتاب واعظوں اورخطیبوں کی جان ہے’ہرمسجد ومجلس میں سنائے جانے کے قابل ہے کتنا ہی سنگ دل سے سنگ دل انسان ہو وہ بھی اس کتاب کو پڑھ کرمتاثرہوجائے گا اللہ تعالى مصنف کوجزائے خیردے’کہ انہوں نے عوام وخواص کی تہذیب اسلامی’اورآداب شریعت’ اوراخلاق فاضلہ کواپنانے کیلئے شستہ زبان میں’خطیبانہ رنگ میں’ایک ایسے زمانہ میں یہ کتاب تحریرفرمائی ہے جبکہ انسانی اخلاق پامال ہورہے ہیں انسانیت گررہی ہے’اس کتاب کا مطالعہ ’انسان کو سنجیدہ اوربااخلاق بننے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا

إسم القسم: .
إسم الكاتب: .
دار النشر: .
سنة النشر: .