اسلام کا نظامِ امن وسلامتی
اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک بچے سے لیکر بوڑھے تک ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک ہر شخص کی جد وجہد اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے اور وہ ہے امن وسکون کی زندگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ صبر و برداشت عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔اسلام کی بدولت ایک ایسا معاشرہ تشکیل پایا جو تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ باکمال اور شرف سے بھرپور معاشرہ تھا اور اس معاشرے کے مسائل کا ایسا خوشگوار حل نکالا کہ انسانیت نے ایک طویل عرصے تک زمانے کی چکی میں پس کر اور اتھاہ تاریکیوں میں ہاتھ پاؤں مار کر تھک جانے کے بعد پہلی بار چین کا سانس لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کی بقاء کے لئے سب سے پہلے جان مال عزت خاندان کے تحفظ کا حق اور اجتماعی طور پر پورے انسانی معاشروں کے تحفظ کے حقوق کا نہ صرف رسمی اعلان کیا بلکہ یقینی طور پر اس کے عملی نفاذ کی ضمانت فراہم کرکے جبر واستبداد اور استحصال طرز زندگی کا ناطقہ بند کر دیا۔ زیر تبصرہ کتاب اسلام کا نظام امن وسلامتی محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اسلام کے اسی وصف اور امتیاز کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین راسخ تقريظ شيخ الحديث عبد الله ناصررحمانى حفظه الله تحقیق حافظ حامد محمودالخضری ناشر انصارالسنہ پبلیکیشنز لاہور۔
إقرا أيضاً
-
مشاهده
قرأه
الحضارة العربية الإسلامية وموجز عن الحضارات السابقة
-
مشاهده
قرأه
Islamic Perspective on Sex
-
مشاهده
قرأه
Gi aacute o L yacute Thực H agrave nh Đơn Giản Từ H agrave o Quang Qur rsquo an v agrave Sunnah: Chương 5: H agrave nh Hương Hajj Thăm Viếng Madinah Giết Tế Qurbaan amp A rsquo qiqah
-
مشاهده
قرأه
مجموع فتاوى ورسائل الشيخ محمد بن إبراهيم آل الشيخ